چـار یـار اور پـچـاس پـچـاس دینـار
چـار یـار اور پـچـاس پـچـاس دینـار " ابوالعباس بکری .. نقل کرتے ہیں کہ محمد بن جریر طبری، محمد بن خزیمہ، محمد بن نصر اور محمد ہارون رویانی یہ چاروں محمد نام کے محدثین اپنی طالب علمی کے زمانے میں مصر کے اندر جمع ہوئے اور مفلسی و فاقہ کشی سے مجبور و لاچار ہو گئے۔ ایک دن ان چاروں نے یہ طے کیا کہ قرعہ نکالو جس کے نام کا قرعہ نکلے وہ خدا سے دعا مانگے چنانچہ جیسے ہی انہوں نے دعا مانگی، ایک غلام موم بتی لیے ہوئے دروازے پر کھڑا نظر آیا ۔ اس نے کہا محمد بن نصر کون ہیں؟ لوگوں نے انکی طرف اشارہ کیا تو اس نے انکو پچاس دینار کی تھیلی دی۔ پھر باقی تینوں کو بھی ان کا نام پوچھ پوچھ کر پچاس پچاس ہزار دینار کی تھیلی دی، اور کہا امیر مصر سو رہا تھا تو اس نے خواب میں دیکھا کہ چار محمد نام کے طالب علم بھوکے ہیں، تو اس نے آپ لوگوں کے خرچ کے واسطے یہ تھیلیاں بھیجی ہیں۔ اور میں آپ لوگوں کو قسم دیتا ہوں کہ جب یہ رقم خرچ ہو جائے تو آپ لوگ ضرور ضرور مجھے مطلع کریں گے تا کہ میں مزید آپ طالب علموں کی خدمت کرتا رہوں، اپنے ارد گرد دینی طالب علموں کی خدمت کر...