میان بیوی کی لڑائی کے اصول و ضوابط

 


میان بیوی کی لڑائی کے اصول و ضوابط

میاں بیوی !


مرد دن ھے ! اور کمائی کا ذریعہ ھے !


عورت رات ھے اور سکون کا باعث ھے !


مرد روشنی ھے اور اس کے بغیر گھر اندھیر نگری ھے !


عورت سکون ھے اور اس کے بغیر کسی گھر میں سکون کا ھونا ناممکن ھے حتی کہ جنت میں بھی ! 


مرد جب چپ ھو جائے تو عورت کو مزید زبان درازی کی بجائے خاموشی اختیار کر لینی چاھئے ،، 


مرد جب گھر چھوڑ کر باھر نکل جائے تو ،، بیوی کو یہ چیپٹر کلوز کر دینا چاھئے ،، کیونکہ مرد کا گھر سے نکل جانا ہتھیار ڈال دینا ھے اور اسلام ہتھیار ڈال دینے والے کے ساتھ احسان اور نرمی کا برتاؤ کرنے کا حکم دیتا ھے !!


عورت جب رو دے تو مرد کو سارا قضیہ سمیٹ دینا چاھئے ، وہ خدا سے زیادہ طاقتور نہیں کہ جو مکھی کے سر کے برابر آنسو پر سمندروں کی جھاگ کے برابر گناہ معاف کر دیتا ھے ،،

Comments

Popular posts from this blog