حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ
حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
" میں نے قرآن میں نوے جگہوں پر پڑھا کہ اللہ تعالٰی نے ہر بندے کی تقدیر میں رِزق لکھ دیا ہے اور اُسے اس بات کی ضمانت دیدی ہے ... "
اور
میں نے قرآن شریف میں صرف ایک مقام پر پڑھا کہ :
" #شیطان_تُمہیں_مُفلسی_سے_ڈراتا_ہے "
ہم نے سچے رب العزت کا نوے مقامات پر کئے ہوئے وعدے پر تو شک کیا (معاذاللہ) ، مگر جھوٹے شیطان کی صرف ایک مقام پر کہی ہوئی بات کو سچ جانا ...
ابن قییم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں :
" اگر اللہ تعالیٰ پردے ہٹا کر بندے کو دکھا دے کہ وہ اپنے بندے کے معاملات سدھارنے کیلئے کیسی، کیسی تدبیریں کرتا ہے، اور وہ اپنے بندے کی مصلحتوں کی کیسی، کیسی حفاظتیں کرتا ہے، اور وہ کس طرح اپنے بندے کیلئے اُس کی ماں سے سے بھی زیادہ شفیق ہے، تب کہیں جا کر بندے کا دل اللہ کی محبت سے سرشار ہوگا اور تب کہیں جا کر بندہ اپنا دل اللہ کیلئے قربان کرنے پر کمر بستہ ہو گا ... "
Comments
Post a Comment