دنیا کی زندگی کی ایک عبرت ناک مثال اے کاش ہم عبرت حاصل کریں
دنیا کی زندگی کی ایک عبرت ناک مثال اے کاش ہم عبرت حاصل کریں
یک آدمی اپنی گاڑی میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ راستے میں ایک شخص سے ملاقات ہوئی۔ اس نے اس سے پوچھا: "تم کون ہو؟" اس شخص نے جواب دیا: "میں دولت ہوں۔"
شوہر نے اپنی بیوی اور بچوں سے پوچھا: "کیا ہم اسے اپنی گاڑی میں بٹھا لیں؟" سب نے کہا: "ہاں، بالکل! دولت سے ہم جو چاہیں کر سکتے ہیں اور جو چیز بھی چاہیں، حاصل کر سکتے ہیں۔" تو دولت ان کے ساتھ گاڑی میں سوار ہو گئی اور سفر جاری رہا۔
پھر راستے میں ایک اور شخص سے ملاقات ہوئی۔ شوہر نے پوچھا: "تم کون ہو؟" اس شخص نے جواب دیا: "میں اختیار اور طاقت ہوں۔"
شوہر نے دوبارہ اپنی بیوی اور بچوں سے پوچھا: "کیا ہم اسے بھی اپنی گاڑی میں بٹھا لیں؟" سب نے یک زبان ہو کر کہا: "ہاں، بالکل! اختیار اور طاقت سے ہم ہر چیز حاصل کر سکتے ہیں۔" تو اختیار اور طاقت بھی ان کے ساتھ گاڑی میں سوار ہو گئے اور سفر جاری رہا۔
اسی طرح راستے میں کئی لوگ ملے جو دنیا کی مختلف لذتوں اور خواہشات کے نمائندے تھے، اور سب کو وہ گاڑی میں بٹھاتے رہے۔
پھر ایک اور شخص ملا۔ شوہر نے پوچھا: "تم کون ہو؟" اس شخص نے جواب دیا: "میں دین ہوں۔"
شوہر، بیوی اور بچوں نے سب نے ایک ساتھ کہا: "ابھی اس کا وقت نہیں ہے۔ ہم دنیا کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں اور دین ہمیں ان سے محروم کر دے گا۔ ہمیں اس کی پابندیوں اور حلال و حرام کی قید میں نہیں پڑنا۔ بعد میں ہم دین کی طرف پلٹ آئیں گے، ابھی دنیا کے مزے لوٹنے دو۔" تو انہوں نے دین کو چھوڑ دیا اور گاڑی آگے بڑھتی رہی۔
اچانک راستے میں انہیں ایک چیک پوسٹ نظر آئی، جہاں ایک آدمی نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا اور شوہر کو گاڑی سے اترنے کو کہا۔ اس شخص نے شوہر سے کہا: "تمہارا سفر ختم ہو گیا، اب تمہیں میرے ساتھ چلنا ہوگا۔"
شوہر حیرت زدہ رہ گیا اور بولا: "میں واپس جا کر دین کو لے آتا ہوں۔" اس شخص نے جواب دیا: "یہ ممکن نہیں ہے، تمہاری زندگی کا سفر ختم ہو چکا ہے اور واپس جانا ناممکن ہے۔"
شوہر نے کہا: "لیکن میرے پاس گاڑی میں دولت، اختیار، بیوی، بچے اور سب کچھ موجود ہے!" اس شخص نے جواب دیا: "یہ سب تمہارے کسی کام نہیں آئیں گے۔ تمہیں تو دین کی ضرورت تھی، جو تم نے راستے میں چھوڑ دیا۔"
شوہر نے پوچھا: "تم کون ہو؟" اس شخص نے جواب دیا: "میں موت ہوں، جس سے تم غافل تھے اور جس کی تیاری تم نے نہیں کی۔"
شوہر نے مڑ کر دیکھا تو گاڑی میں اس کی بیوی اب گاڑی چلا رہی تھی اور بچے، دولت اور اختیار سب موجود تھے، لیکن اس کے ساتھ کوئی نہیں اترا۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ، تمہارے بیٹے، تمہارے بھائی، تمہاری بیویاں، تمہارے رشتہ دار، وہ مال جو تم نے کمایا ہے، وہ تجارت جس کے بند ہونے سے تم ڈرتے ہو، اور وہ گھر جو تم پسند کرتے ہو، تمہیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد سے زیادہ محبوب ہیں، تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لے آئے، اور اللہ فاسق لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
تحریر کو اصلاح معاشرہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے
Comments
Post a Comment