حیا کے تقاضے
عزت، وقار، اور حیا
بہت دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج ہم لڑکیوں نے اپنے آپ کو اس قدر نیچے گرا دیا ہے کہ اپنی عزت، وقار، اور حیا کو خود اپنے ہاتھوں سے مٹا رہے ہیں۔ ہم اپنے چہروں اور جسم کی نمائش مختلف پلیٹ فارمز پر اس طرح کر رہی ہیں جیسے یہ کوئی معمولی چیز ہو۔ یہ حقیقت ہے کہ جہاں اسلام نے ہمیں پردے میں رہنے اور عزت و حیا کا حکم دیا، وہاں ہم خود اپنی عزت کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
ہم یہ کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ دنیا ہماری عزت کرے، جب ہم خود اپنے آپ کو بے وقعت بنا رہے ہیں؟ جب ہم اپنے وجود کو سستا بنا دیں گے، تو ہمیں اہمیت دینے والے بھی سستے لوگ ہی آئیں گے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ ہماری زندگی میں عزت دار لوگ بھیجے، تو ہمیں پہلے خود اپنی عزت کرنا سیکھنا ہوگا۔ اپنی عزت کو سنبھالنے کا پہلا قدم حیا اور پردے کا اختیار کرنا ہے۔✨
یہ سوچنا کہ ہم دنیا کی گلیمر اور غیر اسلامی طرزِ زندگی کے پیچھے بھاگتے رہیں اور پھر جنت کے طلبگار بھی ہوں، یہ خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ جنت کے راستے آسان نہیں، اور جو زندگی گناہ اور بے حیائی میں گزاری جائے، وہ ہمیں جنت کے قریب نہیں لے جا سکتی۔ ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ جو لوگ ہماری خوبصورتی یا ہماری نمائش کی تعریف کرتے ہیں، وہ دراصل دل سے ہمیں اہمیت نہیں دیتے، بلکہ وہ محض وقتی فائدہ اٹھانے والے ہوتے ہیں۔🥺
جب حسن ختم ہو جاتا ہے، تو یہ دنیا منہ موڑ لیتی ہے۔ اگر یقین نہ ہو، تو ان ماڈلز اور اداکاراؤں کو دیکھیں جو اپنے وقت کی شہرت کا مرکز تھیں، لیکن جیسے ہی ان کی جوانی ختم ہوئی، لوگ انہیں بھول گئے اور ان کی عزت تک نہ کی۔😢
ابھی وقت ہے کہ ہم اپنی زندگیوں پر غور کریں اور اللہ کی طرف رجوع کریں۔ اپنے آپ کو سستا نہ بنائیں، بلکہ اپنے وجود کو باوقار بنائیں۔ حیا عورت کا زیور ہے، اور یہ زیور اسے صرف ان رشتوں کے لیے سنوارنا چاہیے جو اس کے محرم ہوں۔ اپنی عزت کو یوں عام نہ کریں کہ دنیا آپ کی قیمت لگائے۔
یہ حقیقت ہے کہ آج ہم خود اپنے عمل سے اپنے والدین اور بھائیوں کو بھی آزمائش میں ڈال رہے ہیں۔ والدین ہمیں دنیا کی ہر نعمت دے سکتے ہیں، لیکن جب قیامت کے دن ہمیں ہمارے اعمال کا حساب دینا ہوگا، تو کوئی ہمارا ساتھ نہیں دے سکے گا۔
میں نے یہ سخت الفاظ اس لیے کہے ہیں کہ شاید یہ کسی کے دل کو چھو جائیں اور انہیں سیدھے راستے کی طرف لے آئیں۔ اگر یہ الفاظ آپ کو تکلیف دیں، تو اپنے ضمیر سے پوچھیں کہ کیا جو ہم کر رہے ہیں وہ واقعی درست ہے؟ ابھی وقت ہے، توبہ کریں اور اللہ سے ہدایت مانگیں۔ اللہ بہت معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
اللہ ہمیں اور آپ کو نیکی اور حیا کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
براہ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، شاید کسی کی زندگی بدل جائے۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔
Comments
Post a Comment