*سوچنے پر مجبور کرنے والی باتیں*
*سوچنے پر مجبور کرنے والی باتیں* ✍🏻
ہم میں سے کِتنے ایسے لوگ ہیں،
جو گھر میں سُوئمِنگ پَول چاہتے ہیں،
جب کہ جِن لوگوں کے گھروں میں موجود ہے،
وہ بَمَشکِل اُس کا اِستِعمال کرتے ہیں،
وہ لوگ جِنہُوں نے اپنے کِسی عزیز کو کھو دیا ہے،
وہ ہر گھڑی پیاروں کے کھو جانے کا گہرا دُکھ محسوس کرتے ہیں،
جب کہ دُوسرے اپنے زِندہ رِشتہ داروں کے بارے میں اکثر شِکوہ کُناں رہتے ہیں،
جِس کے پاس جِیوَن ساتھی نہیں ہے،
وہ شِدَّت سے ایک ہَمسَفَر کی خواہش اور تلاش کرتا ہے،
لیکن جِس کے پاس ایک ساتھی ہے،
وہ اُس کی تعریف ہی نہیں کرتا اور اس کی موجودگی کی اہمیت کو تَسلِیم ہی نہیں کرتا،
ایک بُھوکا شخص روٹی کے ایک لُقمے کے عِوَض اپنا سب کُچھ داؤ پر لگا دے گا،
جب کہ جِس کا پیٹ بھرا رہتا ہے،
وہ اپنے کھانے کے ذائقے کی شِکایت کرتا رہتا ہے،
جِس کے پاس گاڑی نہیں ہے،
وہ ہمیشہ اُس کی تلاش میں رہتا ہے.
اور جِس کے پاس گاڑی ہے،
وہ اُس سے بڑی گاڑی کی فِکر میں ہَلکان ہُوا رہتا ہے.
بہتر سے بہترین کی جُستَجُو میں ہمیشہ پَلے باندھنے والی بات یہ ہے کہ،
خُوشی کی کِلِید (خلاصہ) شُکر گُزار ہونا اور ہمارے پاس جو کُچھ ہے،
اِس پر غَور و فِکر کرنا اور اِس بات کو سَمَجھنا کہ اِسی دنیا میں کہیں کوئی اِن چِیزوں کے بدلے میں سب کُچھ دینے کو تیار ہے،
*جو ہمارے پاس پہلے سے موجود ہیں لیکن ہم اِس کی قَدر نہیں کرتے•*
Comments
Post a Comment