Posts
- Get link
- X
- Other Apps
# فضیلت_آیت_الکرسی عبدالله بن عوف فرماتے ہیں : ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ قیامت بپا ہو چکی ہے مجھے حساب و کتاب کیلئے لایا گیا۔ میرا حساب بڑی آسانی سے ہو گیا. پھر مجھے جنت میں لایا گیا اور وہاں مجھے بہت سارے محل دکھائے گئے، مجھے کہتے ہیں: اس محل کے دروازوں کو شمار کرو؛ میں نے شمار کیے تو 50 دروازے تھے. 🍂پھر کہتے ہیں: اس محل کے گھروں کو شمار کرو تو وہ 175 گھر تھے، وہ گھر میری ملکیت میں دے دیے گئے، مجھے انتہائی خوشی ہوئی جیسے ہی میری آنکھ کھلی تو خدا کا شکر ادا کیا. صبح ہوتے ہی ابن سیرین کے پاس گیا اور اپنے خواب کو بیان کیا. 🍂انہوں نے کہا: یقینا آپ آیت الكرسی کی زیادہ تلاوت کرتے ہیں، میں نے کہا: جی ہاں؛ اسی طرح ہے، لیکن آپ کو کیسے پتہ چلا ؟ کہتے ہیں: اس لیے کہ اس آیت کے 50 كلمے اور 175 حروف ہیں، میں نے انکے حافظے کی تیزی پہ تعجب کیا، پھر مجھے کہتے ہیں: جو شخص بھی آی...
- Get link
- X
- Other Apps
کیا آپ بھی بنی اسرائیل ہیں ؟ ایک ایسی کہانی جو آپ کے سوچنے کا نظریہ بدل دے گی،،،،، کیا تمہارے پاس گاڑی ہے؟ میں نے مڑ کر اس کی طرف دیکھا اور چند لمحے تک اسے حیرت سے دیکھتا چلا گیا۔ وہ دانت نکال رہا تھا اور بار بار اپنی داڑھی کھجا رہا تھا۔ پارک میں لوگ چہل قدمی کر رہے تھے۔ کچھ لوگ ہلکی ہلکی جاگنگ بھی کر رہے تھے۔ دوپہر مایوس ہو کر رخصت ہو رہی تھی اور شام دھیرے دھیرے مارگلہ کی پہاڑیوں سے نیچے سرک رہی تھی۔ گرم دوپہر کے بعد اسلام آباد کی شام کی اپنی ہی خوب صورتی، اپنا ہی سکھ ہوتا ہے۔ میری بچپن کی عادت ہے، میں پریشانی یا ٹینشن میں کسی پارک میں چلا جاتا ہوں۔ ایک دو چکر لگاتا ہوں اور پھر کسی بینچ پر چپ چاپ بیٹھ جاتا ہوں۔ وہ بینچ میری ساری ٹینشن، میری ساری پریشانی چوس لیتا ہے اور میں ایک بار پھر تازہ دم ہو کر گھر واپس آجاتا ہوں۔ میں اس دن بھی شدید ٹینشن میں تھا۔ میں نے پارک کا چکر لگایا اور سر جھکا کر بینچ پر بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد ایک نیم خواندہ پشتون کسی سائیڈ سے آیا اور بینچ پر میرے ساتھ بیٹھ گیا۔ اسے شاید بڑبڑانے کی عادت تھی یا پھر وہ خاموش نہیں بیٹھ سکتا تھا چنانچہ اس نے ...
- Get link
- X
- Other Apps
موبائل گیلری ایک دن موبائل گیلری سے کچھ تصاویر ڈیلیٹ کر رہا تھا۔ اس دوران ایک کال لی اور دوبارہ گیلری اوپن کی تو بے دھیانی میں ایک ٹچ میں تمام تصاویر ویڈیوز ڈیلیٹ ہو گئیں۔ پریشانی میں فیس بک پہ اسٹیٹس دے کر پریشانی کا ذکر کِیا۔ کمنٹس میں کچھ نے اظہار افسوس کِیا اور کچھ نے دوبارہ ڈیٹا ری کور کرنے کا طریقہ بتایا۔ ایک دو نے انباکس مکمل گائیڈینس دی۔ ایک دو ایبز ڈاون لوڈ کی، جن کی مدد سے تمام تصاویر ری کور ہو گئیں۔ میں جیسے جیسے تصاویر دیکھ رہا تھا، آنکھوں کی پتلیاں پھیل رہی تھیں۔ موجودہ تصاویر نہیں، بلکہ اس کے علاوہ بہت پرانی تصاویر بھی لیپ ٹاپ کی اسکرین پہ جگمگا رہی تھیں۔ میرے ماتھے پہ پسینہ آ گیا، انسان کیا ہے؟ اس کی اوقات کیا ہے؟ ایک پانی کا قطرہ اور اس کے ذہن کی وسعت یہ کہ وہ مِٹا دیا گیا۔ مواد بھی دوبارہ آنکھوں کے سامنے لا کر رکھ دینے کے گُر سکھاتا ہے۔ تو وہ! وہ جس کے قبضہ قدرت میں اس انسان کا ذہن ہے، جو اگر ایک "کُن" کہے تو اس انسان کے ذہن کی تمام صلاحیتوں کو سلب کر لے،پ وہ کتنا طاقتور ہے۔ میری زندگی کے گُزرتے ہر پَل، ہر سیکنڈز کو وہ "ری کور" کر کے یوم حَشر ساری...
- Get link
- X
- Other Apps

دوکاندار اور خواتین -------------------- پچھلے دنوں بیگم صاحبہ کے ساتھ میک اپ خریدنے ایک دکان پر جانا ہوا تو دوکاندار ایک خاتون کو کوئی جلد گورا کرنے والی کریم دکھا رہا تھا۔ خاتون اگرچہ نقاب میں نہ تھی لیکن حلیے سے کوئی شریف اور باعزت گھرانے کی معلوم ہوتی تھی۔ دوکاندار نے کریم دکھاتے دکھاتے خاتون سے کہا کہ یہ ذرا لگا کر تو دیکھیں اور اسی دوران میں خاتون کے ہاتھ کو پکڑ کر اس پر کچھ کریم لگا دی۔ خاتون نے دوکاندار کی اس حرکت کو مائنڈ کیا اور صرف اتنا کہہ کر دوکان سے باہر چلی گئی کہ میں نے نہیں خریدنی ہے اور دوکاندار پیچھے بڑبڑاتا رہا۔ اسی طرح ایک مرتبہ بیگم صاحب کے ساتھ لینز خریدنے کسی دوکان پر گئے تو دوکان میں ایک نقاب والی لڑکی موجود تھی جو کہ لینز خرید رہی تھیں۔ شاید اس لڑکی نے پہلی مرتبہ لینز خریدنے تھے یا کچھ بھی ایشو تھا کہ وہ لینز اس سے اپنی آنکھوں میں لگا کر چیک نہیں کیے جا رہے تھے۔ اتنے میں دوکاندار نے فورا لڑکی کے ہاتھ سے لینز لیے اور جھٹ پٹ میں اس کی آنکھوں میں لگا دیے اور یہاں پر بھی اس سے نہیں پوچھا تھا کہ کیا میں ایسا کر لوں؟ وہ خاتون بھی کچھ چپ سی...
- Get link
- X
- Other Apps
غلام لڑکی پرانے زمانے کے ایک بادشاہ نے غلاموں کے بازار میں ایک غلام لڑکی دیکھی جس کی بہت زیادہ قیمت مانگی جا رہی تھی. بادشاہ نے لڑکی سے پوچھا آخر تم میں ایسا کیا ہے جو سارے بازار سے تمہاری قیمت زیادہ ہے. لڑکی نے کہا بادشاہ سلامت یہ میری ذہانت ہے جس کی قیمت طلب کی جا رہی ہے. بادشاہ نے کہا اچھا میں تم سے کچھ سوالات کرتا ہوں. اگر تم نے درست جواب دئے تو تم آزاد ہو لیکن اگر جواب نہ ہوا تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا. لڑکی آمادہ ہوگئی تب بادشاہ نے پوچھا : سب سے قیمتی لباس کونسا ہے.؟ سب سے بہترین خوشبو کونسی ہے.؟ سب سے لذیذ کھانا کونسا ہے.؟ سب سے نرم بستر کونسا ہے.؟ اور سب سے خوبصورت ملک کونسا ہے.؟ لڑکی نے غلاموں کے بازار کے تاجر سے کہا میرا گھوڑا تیار کرو کیونکہ میں آزاد ہونے لگی ہوں. پھر پہلے سوال کا جواب دیا. سب سے قیمتی لباس کسی غریب کا وہ لباس ہے جس کے علاوہ اس کے پاس کوئی دوسرا لباس نہ ہو. یہ لباس پھر سردی گرمی عید تہوار ہر موقع ہر چلتا ہے. سب سے خوبصورت خوشبو ماں کی ہوتی ہے بھلے وہ مویشیوں کا گوبر ڈھونے والی مزدور ہی کیوں نہ ہو اس کی اولاد کیلئے اس کی خوشبو سے بہترین کوئی نہ ہوگی. ل...