شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب سے ملاقات
شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب سے ملاقات اس وقت ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کے پاکستان آنے پر کافی شور سنائی دے رہا ہے کہ انہوں نے جمہورِ امت کے بعض مسائل پر تنقید کی ہے، جس پر مجھے یہ واقعہ یاد آیا، دارالعلوم کراچی کے ایک فاضل لکھتے ہیں: ہمارا ؛ دورۂ حدیث کا سال تھا۔ استاذِ محترم حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم؛ ملائشیا کے سفر سے واپس تشریف لائے، کلاس کے کچھ ساتھیوں کے بار بار درخواست پر استاذِ محترم نے ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کے ساتھ ملاقات کی روئیداد سنائی، فرمایا : جب ہم ملائشیا پہنچے تو ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب نے فون کیا اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی، چونکہ میرا بھی عرصے سے ان سے ملاقات کا ارادہ تھا لیکن وقت نہیں مل سکا، اب کے بار بھی مصروفیت زیادہ تھی اس لئے میں نے ان کے ہاں حاضری سے معذرت کی البتہ ایک دوست کے مکان کا ایڈریس ارسال کیا کہ آپ وہاں تشریف لاسکتے ہیں تو میں بھی وہی پہ حاضر ہو جاؤں گا۔ وقتِ مقررہ پر ہم اس مکان پر پہنچے، ڈاکٹر صاحب بھی تشریف لائے تھے، ابتدائی ملاقات میں؛ میں نے ان کے ساتھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا کہ ہندوستانی حکومت ن...