Posts

زندگی

Image
 زندگی اپنی زندگی کو کسی کے لیے عیاں نہ کریں، حسد ہمیشہ وہاں سے آتا ہے جہاں لوگ آپ کے گھر آ کر آپ کے حالات اور دولت کو جانتے ہیں۔ کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا جب تک وہ آپ کے گھر کی تفصیلات نہ جانتا ہو۔ کوئی بھی آپ کے منصوبوں کو ناکام نہیں بنا سکتا جب تک آپ خود اسے اپنا راز نہ بتائیں۔ آپ کا راز آپ کا قیدی ہے، لیکن جیسے ہی آپ اسے کسی کے سامنے ظاہر کرتے ہیں، آپ خود اس کے قیدی بن جاتے ہیں۔ بعض اوقات حسد کرنے والے لوگ مشورے کے پردے میں آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کوئی آپ کے خاندان کے لیے سازش نہیں کر سکتا جب تک وہ آپ کے گھر میں کثرت سے آتا جاتا نہ ہو۔ کوئی بھی آپ کی کمزوریوں کو نہیں جان سکتا جب تک وہ آپ کے قریب نہ رہا ہو۔ ہر عزیز کے لیے بھی ایک حد مقرر کریں۔ یہ توقع نہ کریں کہ کوئی آپ کے راز کو محفوظ رکھے گا، جبکہ آپ خود اسے چھپا نہ سکے۔ یہاں میرا مطلب یہ نہیں کہ آپ لوگوں سے رابطہ ختم کر دیں۔ نہیں، ہرگز نہیں۔ بلکہ یہ کہ آپ حدود کا تعین کریں اور ان حدود کو عبور نہ ہونے دیں۔ اپنی زندگی کو کسی کے لیے مکمل طور پر ظاہر نہ کریں، کیونکہ لوگ کب بدل جائیں، یہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا۔...

انـتـہـائی عـجـیـب واقـعـہ

Image
 *ایــک انـتـہـائی عـجـیـب واقـعـہ* 🍁 ایک عجیب واقعہ سنیے! حضرت عروہ بن الزبیر رحمہ اللہ حضرت اسما بنت ابی بکر الصدیق کے صاحب زادے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے بھانجے ہیں ۔ ان کا ایک عجیب و حیرت انگیز واقعہ کتابوں میں لکھا ہے : وہ یہ کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ خلیفہ بننے سے پہلے کا واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک رات میں اپنی چھت پر سویا ہوا تھا کہ راستے پر آوازیں محسوس کیں اور جھانک کر دیکھا ، تو کیا دیکھتا ہوں کہ شیاطین جوق در جوق آرہے ہیں ؛ یہاں تک کہ میرے مکان کے پیچھے ایک کھنڈر میں جمع ہوگئے ؛  پھر ابلیس بھی آگیا اور اس نے چیخ کر کہا :  ’’ من لي بعروۃ بن الزبیر ؟ ‘‘  ( کون میرے پاس عروہ بن الزبیر کو لائے گا ؟ )  ایک جماعت کھڑی ہوئی اور کہا کہ ہم لائیںگے ، پس گئے اور واپس چلے آئے اور کہا کہ ہم ان پر قادر نہ ہو سکے ، ابلیس نے پھر چیخ کر کہا :  ’’ من لي بعروۃ بن الزبیر ؟ ‘‘  ( کون میرے پاس عروہ بن الزبیر کو لائے گا ؟ )  تو ایک اور جماعت اُٹھی اور کہا کہ ہم لائیں گے اور یہ جماعت بھی جا کر واپس آگئی اور کہا کہ ہم ان پر قادر نہیں ہو...

صاحب اولاد

Image
 بیوی: دروازہ نہیں کھولونگی، اتنی رات کو جہاں سے آرہے ہو وہیں چلےجاؤ. وکیل: دروازہ کھولو نہیں تو نالے میں کود کر اپنی جان دے دونگا. بیوی: مجھے کوئی پرواہ نہیں تمہیں جو کرنا ہے وہ کرو. اس کے بعد وکیل دروازے کے پاس کے اندھیرے حصے میں جاکر کھڑا ہو گیا، اور دو منٹ انتظار کیا، پھر ایک بڑا سا پتھر اٹھایا اور نالے کے پانی میں پھینک دیا. بیوی نے سنا تو فوراً دروازہ کھولا اور نالے کی طرف دوڑی. اندھیرے میں کھڑا وکیل دروازے کی طرف بھاگا اور گھر کے اندر سے دروازہ بند کر لیا. بیوی: دروازہ کھولو، نہیں تو میں چلا چلا کر سارے محلے کو جگا دونگی.  وکیل: خوب چلاؤ، جب تک سارے پڑوسی جمع نہ ہو جائیں، پھر میں ان کے سامنے تم سے پوچھونگا کہ  آدھی رات کو کہاں سے آرہی ہو؟ کالا کوٹ یونہی نہیں پہنا . اکبر الہ آبادی نے صحیح کہا تھا. "پیدا ہوا وکیل تو شیطاں نے یوں کہا لو آج ہم بھی صاحب اولاد ہو گئے" 😄

مسکراہٹ اور خاموشی

Image
 🌸 *مسکراہٹ اور خاموشی* 🌸 کہتے ہیں کہ ایک بوڑھا شخص جس کا اگرچہ دنیا میں کوئی نہ تھا لیکن وہ بدتمیزی، بدزبانی اور بداخلاقی کی وجہ سے مشہور تھا. بڑے گھر میں اکیلا رہنے اور لوگوں کے اس رویہ کی وجہ سے وہ پہلے سے بھی زیادہ غصیلا، چڑچڑا اور بداخلاق ہو گیا تھا۔ ایک دن ایک غریب بچہ جو شہر میں نیا آیا تھا اور کوڑا کرکٹ جمع کرتا تھا۔ اس بوڑھے کے گھر کے سامنے سے گزرا، بوڑھا باغ کی صفائی میں مصروف تھا، بچے نے بوڑھے کی طرف نگاہ اٹھائی اور بےساختہ بوڑھے کو دیکھا کر مسکرایا اور ادب سے سلام کیا۔ بوڑھا شخص جس کی طرف شاید چند سالوں سے کسی نے مسکرا کر نہ دیکھا تھا بہت خوش ہوا ۔ آج بچے کی مسکراہٹ کا قطرہ بوڑھے کے بنجر دل پر آب حیات بن کر گرا اور اس نے بچے کو بلایا اور مسکرانے کی وجہ دریافت کی تو بچہ بولا میری ماں نے کہا ہے کہ اگر زندگی میں کامیاب یونا چاہتے ہو تو ہمیشہ دوسروں کو پہلا تحفہ مسکراہٹ کا دو. مسکراہٹ وہ جنس ہے جس پر آپکا کوئی خرچ نہیں ہوتا لیکن اس کے منافع بہت زیادہ ہوتے ہیں. بوڑھا خوش ھوا اور بچے کو انعام دیا. پھر ہر روز بچہ مسکرا کر بوڑھے کو سلام کرتے ہوئے گزرتا۔ یہاں تک کہ ایک دن بچے...

حقیقت

Image
 اج کل کی تلخ حقیقت  شادی کے کئی سال بعد اٙبا اور بھائی اسکے گھر آرہے تھے، وہ بہت خوش تھی،  کئی پکوان تیار کیے تھے، مشروب بنائے تھے، خوشی سے پھولی نہیں سما رہی تھی،  ﷲﷲ کر کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں...!!!! وہ بڑے شوق سے انکو بیٹھک (ڈرائینگ روم) میں لیکر آئی،  باپ نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا، بھائیوں نے بھی حال چال پوچھا  وہ جلدی سے ٹھنڈے مشروب لے آئی...!!!!  *"ناں پتر "* باپ نے دیکھتے ہی کہا"  ہمارے خاندان میں بیٹیوں کے گھر کا پانی بھی حرام سمجھا جاتا ہے،  اسے واپس لےجا، ہم تو تجھے دیکھنے آئے تھے بس اب چلتے ہیں " یہ کہہ کر ابا اور بھائی واپس چلے گئے  اور  اسے وہ دن یاد آگیا  جب وہ دلہن بنی بیٹھی تھی کمرے میں اس کی سہیلیاں خوش گپیوں میں مصروف اسے چھیڑ رہی تھیں  کہ ابا اور بھائی آگئے تھے...!!!! "دیکھ پتر" ابا نے اس سے مخاطب ہو کر کہا تھا" ہمارے خاندان کی ریت ہے کہ شادی سے پہلے بیٹیاں اپنی جائیداد سے دستبرداری کرتی ہیں  لے پتر تو بھی اس کاغذ پر سائن کردے۔"  اور پھر اس سے دستبرداری کے کاغذات پر دستخط کروا لیے گئے تھے...

کامیاب خاتون

Image
 میں نے ایک بار ایک بہت کامیاب خاتون سے ان کی کامیابی کا راز پوچھا۔ وہ مسکرائیں اور مجھ سے کہنے لگیں… "میں نے اس وقت کامیاب ہونا شروع کیا جب میں نے چھوٹی لڑائیاں چھوٹے لوگوں کے لیے چھوڑ دیں۔ میں نے ان لوگوں سے لڑنا چھوڑ دیا جو میری غیبت کرتے تھے… میں نے اپنے سسرال والوں سے لڑنا چھوڑ دیا… میں نے توجہ کے لیے لڑنا چھوڑ دیا… میں نے لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا… میں نے بے حس لوگوں سے اپنے حقوق کے لیے لڑنا چھوڑ دیا… میں نے سب کو خوش کرنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا… میں نے یہ ثابت کرنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا کہ وہ میرے بارے میں غلط تھے…. میں نے ایسی لڑائیاں ان لوگوں کے لیے چھوڑ دیں جن کے پاس لڑنے کے لیے اور کچھ نہیں… اور میں نے اپنے وژن، اپنے خوابوں، اپنے خیالات اور اپنی تقدیر کے لیے لڑنا شروع کیا۔ جس دن میں نے چھوٹی لڑائیوں سے کنارہ کشی اختیار کی، وہ دن میری کامیابی اور سکون کا آغاز تھا۔" کچھ لڑائیاں آپ کے وقت کے قابل نہیں ہوتیں…. سمجھداری سے انتخاب کریں کہ آپ کس کے لیے لڑیں۔❤️

دوست کا راز

Image
دوست کا راز  کبھی اپنے دوست کا راز اِدھر اُدھر نہ کرنا 💖 پوری طرح اس پر پابند رہے 🫂 امین بنے 🤝 کسی کی بات پتہ چل جائے ☺️ پھر اس پر ڈیوٹی رکھے 💕 پھر اس کو سنبھال کر رکھے 💝                     ⭐ *یاد رکھنا* ⭐     *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:* 🥰 اگر تم کسی شخص کو رُسوا کرو گے نہ 💦 تو تم ساتھ کمروں میں پیچھے بھی پیٹھے ہوئے 😥 تو اللہ تمہیں وہاں رسوا کر دے گا ❤‍🩹