Posts
Showing posts from August, 2024
- Get link
- X
- Other Apps
طالب علم کی فیل ہونے کی وجہ ایک استاد نے اپنی کلاس میں فیل ہونے والے طالب علم سے فیل ہونے کی وجہ پوچھی تو اُس نے کچھ اِس طرح جواب دیا۔۔۔۔! "استاد جی! سال کے 365 دِن ہوتے ہیں، روزانہ 8 گھنٹے سونے کے نکالو تو 122 دِن بنتے ہیں، سو (365-122) باقی بچے 243 دِن۔ گرمیوں، سردیوں کی چھٹیاں ملاؤ تو تقریباً 90 دِن بنتی ہیں، تو (243-90) باقی بچے 153 دِن۔ پورے سال میں 52 اتواریں (Sunday) ہوتی ہیں تو (153-52) باقی بچے 101 دِن۔ کبھی پاکستان ڈے، کبھی اقبال ڈے، کبھی قائد ڈے اور اِسی طرح عید، محرم وغیرہ کی چھٹیاں شامل کی جائیں تو تقریباً 20 چھٹیاں وہ بنتی ہیں، تو (101-20) باقی بچے 81 دِن۔ کھانے پینے، نہانے، کھیلنے کے اگر 5 گھنٹے بھی لگاؤ تو سال کے حساب سے 76 دِن بنتے ہیں، تو (81-76) باقی بچے 5 دِن۔ کبھی سکول کا ٹرپ چلا جاتا ہے، کبھی ہم بیمار ہو جاتے ہیں تو اگر اِن سب کے 4 دِن بھی لگاؤ تو (5-4) باقی بچا 1 دِن۔ اور استاد جی سال میں 1 دِن تو اپنی برتھ ڈے کا بھی آتا ہے، اب آپ ہی بتاؤ، بھلا اپنی برتھ ڈے والے دِن بھی کوئی پڑھتا ہے کیا۔۔؟
- Get link
- X
- Other Apps
ایک خوبصورت سبق آموز کہانی میں ایک ٹاور میں صبح کی نماز پڑھاتا ہوں۔ نماز پڑھا کر باہر نکلا ، موٹر سائیکل اسٹارٹ کی تو پتا چلا کہ کلچ ٹوٹ چکا ہے۔ بہت پریشانی ہوئی کہ اب بارش میں گھر تک کیسے لے کر جاؤں گا؟ اسٹارٹ کرتا اور جونہی گیئر لگاتا تو بائیک "ڈُگ ڈُگ " کر کے بند ہو جاتی۔ آخر کار تنگ ہو کر پیدل چلانا شروع کر دی۔ بارش کی وجہ سے کافی مشکل ہو رہی تھی لیکن قریب میں کوئی مکینک کی دکان نہیں تھی۔ ایک دکان کھلی تھی، جب اس کے پاس گیا تو اس نے کہا کہ مکینک نہیں ہے۔ وہاں سے پھر گھسیٹنا شروع کی ۔ لوگ اپنی بائیکس اور گاڑیوں پر سوار ہو کر گزر رہے تھے لیکن کسی نے نہیں پوچھا کہ بھائی جی! کیا مسئلہ ہے؟ شاید لوگوں کے ذہن میں یہ بات ہوگی کہ اس کی بائیک کا پٹرول ختم ہو گیا تو ہم تو نہیں دے سکتے۔ بعض نے سوچا ہوگا کہ بائیک شاید پنکچر ہے، ہم تو پنکچر نہیں لگا سکتے۔ جب قریب ڈیڑھ کلو میٹر کا سفر طے کر چکا اور بائیک انجن تک پانی میں ڈوبی تھی تو پیچھے سے ایک نوجوان نے قریب آکر بائیک روکی اور منہ آسمان کی طرف (پان کی وجہ سے) اٹھا کر پوچھا: بھائی ! کیا پرابلم ہے؟ میں نے کہا: کلچ ٹو...
- Get link
- X
- Other Apps
آپ کو ملنے والے رزق میں۔دوسروں کابھی حصہ ہے۔ میں کل اپنے ایک کاروباری دوست کے پاس دفتر گیا چائے پی گپ شپ لگاتے ہوئے گھر جانے کا وقت ہو گیا۔ جب دفتر سے باہر نکل رہے تھے تو کلرک نے آ کر ایک شکایت لگائی کی جناب فلاں چپڑاسی سست ہے کام نہیں کرتا، ڈرائیور نے بھی اسکی ہاں میں ہاں ملائی۔ میرے اُس دوست نے کہا اگر کام نہیں کرتا تو کس لیے رکھا ہو ہے، فارغ کرو اسے۔ میں نے فورا مداخلت کی اور کہا، کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ ایک دفعہ اس سے بات کر لو، کیا پتہ اسکے کچھ مسائل ہوں۔ پھر میں نے اپنے دوست کو ایک آنکھوں دیکھا واقعہ سنایا۔ ،،شیخ صاحب لاہور میں ایک معمولی سے دفتر میں ملازم تھے، دن کچھ ایسے پھرے کہ اسی دفتر کے صاحب کو پسند آ گئے اور یوں انکی فیملی میں ہی شیخ صاحب کی شادی ہو گئی۔ قدرت شیخ صاحب پر مہربان تھی، دن رات اور رات دن میں بدلتے گئے اور شیخ صاحب ایک دکان سے ایک مارکیٹ اور پھر ایک فیکٹری سے دو، چار، اور پھر نہ جانے کتنی فیکٹریوں کے مالک بنتے گئے۔ دھن برستا گیا، دو بچے ہو گئے۔ شیخ صاحب نے کرائے والی کمرے سے ایک اپارٹمنٹ اور پھر لاہور کے انتہائی پوش علاقے میں دو کنال کی ایک کوٹھی خرید...
- Get link
- X
- Other Apps
بیوی کے خراٹوں کی شکایت ایک بوڑھا شخص ہر روز صبح اپنی بیوی سے اس کے خراٹوں کی شکایت کرتا تھا، اور وہ ہمیشہ انکار کرتی تھی۔ ایک رات اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کے خراٹوں کی آواز کو ریکارڈ کرے گا۔ صبح وہ اسے ثبوت سنانا چاہتا تھا تاکہ اپنی بات کی سچائی ثابت کر سکے۔ لیکن وہ المناک لمحہ تھا، اس کی بیوی زندگی سے رخصت ہو چکی تھی اور وہ رات اس کے خراٹوں کی آخری رات تھی۔ اس رات کے بعد، اس کے خراٹوں کی ریکارڈ شدہ آواز اس کے لیے ایک خوبصورت نغمہ بن گئی اور وہ اس کے بغیر سو نہیں سکتا تھا۔ پس، اپنے پیاروں کے ساتھ لطف اندوز ہوں، حتیٰ کہ ان کی منفی خصوصیات کے ساتھ بھی، کیونکہ موت کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔ ایک بوڑھا شخص ہر روز صبح اپنی بیوی سے اس کے خراٹوں کی شکایت کرتا تھا، اور وہ ہمیشہ انکار کرتی تھی۔ ایک رات اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کے خراٹوں کی آواز کو ریکارڈ کرے گا۔ صبح وہ اسے ثبوت سنانا چاہتا تھا تاکہ اپنی بات کی سچائی ثابت کر سکے۔ لیکن وہ المناک لمحہ تھا، اس کی بیوی زندگی سے رخصت ہو چکی تھی اور وہ رات اس کے خراٹوں کی آخری رات تھی۔ اس رات کے بعد، اس کے خراٹوں کی ریکارڈ شدہ آواز اس کے لیے...
- Get link
- X
- Other Apps
خلیفہ ھارون رشید کا دور تھا مدارس (سرکاری سکول) اجاڑ ھونے لگے ۔ خلیفہ نے قاضی القضاۃ سے کہا کیا سبب ہے کہ مدارس و معالم کی طرف عوام کا رحجان کم سے کم تر ھوتا جا رہا ہے ؟ قاضی صاحب نے جواب دیا اگلے سال جواب دوں گا خلیفہ تڑپ کر بولے سوال ابھی اور جواب سال بعد ؟ سمجھ نہیں آئی بات! قاضی صاحب نے فرمایا ہر سوال کی نوعیت مختلف ھوتی ھے یہ ایسا سوال جس کے جواب میں سال لگ جائے گا ۔ وقت گزرنے لگا اگلی عید آ گئی عید کی امامت کے فرائض قاضی صاحب ادا کیا کرتے تھے ۔ عوام وخواص سبھی عید کے دن عید گاہ پہنچ گئے مگر قاضی صاحب تشریف نہیں لائے ۔ قاضی صاحب کو لینے کے لیے سرکاری نمائندے پہنچے مگر قاضی صاحب نے انکار کر دیا کہ وہ عید کی نماز نہیں پڑھائیں گے ۔ نمائندگان و کارپردازگان کے اصرار و منت سماجت پر قاضی صاحب نے فرمایا کہ میں پالکی میں جاؤں گا مزید یہ کہ پالکی بھی خلیفہ وقت اٹھانے کے لیے آے ۔ وزراء و نمائندگان ششدر و انگشت بدنداں رہ گئے یہ کیسا غیر معقول مطالبہ ھے مگر قاضی صاحب ڈٹے رہے ۔ مجبوراََ خلیفہ کو اطلاع دی گئی خلیفہ علم و علماء دوست انسان تھے ۔ خود چل کر آ گئے قاضی صاحب تشریف لائے عید...
- Get link
- X
- Other Apps
Nihari is a popular South Asian dish, especially in Pakistan and India. Here's a simple recipe for Nihari: Ingredients: - 1 kg lamb or beef, boneless - 2 medium onions, chopped - 2 cloves of garlic, minced - 1 tablespoon ginger paste - 1 teaspoon cumin seeds - 1 teaspoon coriander powder - 1 teaspoon turmeric powder - 1 teaspoon red chili powder - 1 teaspoon garam masala powder - 1 teaspoon salt - 2 tablespoons flour - 2 tablespoons ghee or oil - 2 cups water - 2 tablespoons bone marrow or nihari masala (optional) Instructions: 1. Heat oil in a pan and sauté onions until golden brown. 2. Add ginger paste, garlic, cumin seeds, coriander powder, turmeric powder, red chili powder, garam masala powder, and salt. Cook for 2 minutes. 3. Add the lamb or beef and cook until browned. 4. Add flour and cook for 2 minutes. 5. Gradually add water and bring to a boil. 6. Reduce heat and simmer for 2-3 hours or overnight. 7. Garnish with fresh cilantro and serve with naan or rice. Note: Tradit...