دسترخوان پر خاندان کا اکٹھا ہونا ایک صحت مند خاندان کی اٹھان کے لیے ضروری ہے۔
دسترخوان پر خاندان کا اکٹھا ہونا ایک صحت مند خاندان کی اٹھان کے لیے ضروری ہے۔ علامہ اقبال رحمہ اللہ کی صاحبزادی منیرہ اقبال کا یوٹیوب پر ایک انٹرویو دیکھا۔ ایک بات جو قابل ذکرمحسوس ہوئی وہ یہ کہ بقول ان کے " ان کی جرمن میڈ نے ایک کام یہ کیا کہ گھر والوں کو ایک دسترخوان پر اکٹھا کیا ۔ماقبل جو جس وقت آتا کھانا کھا کر اپنے کمررے میں چلا جاتا۔ نئی میڈ نے سب کو وقت کا پابند کیا۔۔اگر کسی وجہ سے کسی کو تاخیر ہوتی تو اس کا انتظار کیا جاتا۔دسترخوان سے کوئی بوجوہ بغیر اطلاع غیر حاضر ہوتا تو اس کا محاسبہ ہوتا۔" یہ بظاھر ایک چھوٹی سی بات ہے مگر چھوٹی بات نہیں ہے۔ جن گھروں میں لوگ روزانہ دسترخوان پر اکٹھے پوتے ہیں ان گھروں کے ماحول مختلف ہوتے ہیں۔وہاں الگ ہی اقدار پروان چڑھتی ہیں۔ دسترخوان پیٹ بھرنے کی جگہ کا نام نہیں یہ ثقافت کا نام ہے۔پیٹ تو چلتے پھرتے چنے پھانک کر بھی بھرا جاسکتا ھے۔۔ دسترخوان ایک خاندانی قدر ہے۔ جن گھروں میں اعلی خاندانی روایات ہوتی ہیں وہاں دسترخوان( ڈائننگ ٹیبل) کو بہت اھمیت دی جاتی ہے ۔ ھماری ایک دوست نے بتایا کہ ان کے شوہر کے چاروں بھائی ...