نیکـــــــ بختــــــ ماؤں کـــی نیکـــــ بخت اولادیں
*نیکـــــــ بختــــــ ماؤں کـــی نیکـــــ بخت اولادیں* میں ایک جاننے والے کے گھر گیا تو وہاں ایک بڑا سبق آموز قصہ رونما ہوا جو آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں...میں ان کے ڈرائینگ روم میں جا کر بیٹھا تو کچن ڈرائینگ روم کے ساتھ اٹیچ تھا جس کی وجہ سے کچن میں ہونے والی گفتگو کو تھوڑا غور کرنے سے سنا جا سکتا تھا... دو خواتین گفتگو کر رہی تھیں جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ یہ دونوں اس گھر کی دلہنیں ہیں....ان دونوں کی گفتگو نے مجھے ایک بہت بڑا سبق سکھایا...ایک خاتون دوسری سے کہہ رہی تھی کہ تم پر کتنا ظلم ہوتا ہے سارا دن تم سے گھر کے کام کرواتے رہتے ہیں... ہر کوئی تمھیں نوکر کی طرح سمجھتا ہے شائد اس لئے کہ تم مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہو...اور مجھے دیکھو گھر میں سارا دن رانیوں کی طرح راج کرتی ہوں کوئی مجھے کچھ نہیں کہتا... جس کو کام ہوتا ہے وہ تمھیں کہتا ہے...تمھیں ان لوگوں نے گھر کی نوکرانی بنا رکھا ہے...تم اپنے شوہر کو کیوں نہیں بتاتی یہ سب ؟ دوسری خاتون نے انتہائی خوبصورت جواب دیا اس نے کہا...مجھے اس بات پر فخر ...