Posts

تین مچھلیاں دلچسپ واقعہ:

Image
بادشاہ اور مچھیرے کی سبق آموز کہانی | اسلامی کہانی | نیکی کا انعام     تین مچھلیاں دلچسپ واقعہ 🏰 بادشاہ اور مچھیرے کی سبق آموز کہانی ✨ تعارف یہ کہانی ایک نیک دل بادشاہ کی ہے جو اپنی رعایا کی حالت خود دیکھنے کے لیے بھیس بدل کر نکلا۔ بادشاہ جاننا چاہتا تھا کہ اس کے لوگ خوش ہیں یا پریشان، اور کیا انصاف ٹھیک طرح سے ہو رہا ہے یا نہیں۔ لیکن اس سفر میں اسے ایک ایسے مچھیرے سے ملاقات ہوئی جس کی بات نے اس کی سوچ بدل دی۔ 🌊 کہانی کا آغاز ایک دن بادشاہ نے عام آدمی کا لباس پہنا اور شہر کی گلیوں، بازاروں اور دریا کے کنارے تک چلا گیا تاکہ خود دیکھ سکے کہ اس کی رعایا کیسے زندگی گزار رہی ہے۔ جب وہ دریا کے قریب پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک مچھیرے کے ہاتھ میں جال ہے، اور وہ بار بار جال پھینک کر مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بادشاہ نے قریب جا کر نرمی سے پوچھا: "بھائی! کچھ ہاتھ آیا؟ کوئی مچھلی پکڑی؟" مچھیرے نے مسکرا کر جواب دیا: "ابھی تک کوئی نہیں حضور! مگر ان شاءاللہ شام تک تین مچھلیاں پکڑ لوں گا۔" بادشاہ نے حیران ہو کر پوچھا: "تین ہی کیوں؟ زیادہ یا کم کیو...

"کھیلوں کے ذریعے بچوں کی نفسیاتی عادات کا علاج"

Image
  "کھیلوں کے ذریعے بچوں کی نفسیاتی عادات کا علاج" کھیلوں کے ذریعے بچوں کی نفسیاتی عادات کا علاج | ذہنی سکون اور مثبت تربیت کا نیا انداز جانیں کہ کیسے کرکٹ، فٹبال یا دیگر کھیلوں کے ذریعے بچوں کی غصے، ضد، بے چینی اور جنونی عادات (OCD) کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ایک مثبت تربیتی رہنمائی والدین کے لیے۔ 🎯 کھیلوں کے ذریعے بچوں کی نفسیاتی عادات کا علاج آج کے دور میں بچے نہ صرف جسمانی بلکہ نفسیاتی دباؤ کا بھی شکار ہیں۔ سوشل میڈیا، پڑھائی کا دباؤ، والدین کا غصہ، یا گھر کا ماحول — یہ سب بچوں کے اندر ایسی عادتیں پیدا کر دیتے ہیں جیسے: ہر وقت بےچینی یا چڑچڑاپن مار پیٹ یا توڑ پھوڑ کا رجحان چیزوں کو بار بار کھٹکھٹانا کسی کام پر فوکس نہ رکھ پانا ایسی صورتحال میں اکثر والدین پریشان ہو جاتے ہیں کہ آخر بچے کو کیا ہو گیا ہے؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بچہ اپنی اندرونی توانائی کا راستہ تلاش نہیں کر پا رہا۔ 🧠 1️⃣ کھیل بچوں کے دماغ کے لیے آکسیجن ہیں کھیل، خاص طور پر کرکٹ، فٹبال، یا رننگ ، دماغ میں خوشی کے ہارمونز (Endorphins) بڑھاتے ہیں۔ یہ وہ کیمیکل ہیں جو انسان کو پرسکون، متوازن، اور مثبت رک...

"رحمت کی روشنی: ایک توبہ کرنے والے دل کی متاثر کن اسلامی کہانی"

Image
مدینہ کے ایک پرانے محلے میں احمد نام کا ایک نوجوان رہتا تھا۔ باہر سے دیکھنے پر وہ عام سا لڑکا لگتا تھا: دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق، کھیل تماشے، اور دنیاوی خوشیوں میں مگن۔ لیکن دل کے کسی کونے میں ایک خلا تھا جسے وہ خود بھی نہیں سمجھ پاتا تھا۔ اکثر رات کے پچھلے پہر جب سڑکیں خاموش ہو جاتیں اور آسمان پر ستارے جھلملاتے، اسے محسوس ہوتا کہ زندگی کا کوئی بڑا مقصد ہے جسے وہ کھو بیٹھا ہے۔ احمد کا بچپن دین کے ماحول میں گزرا تھا۔ اس کے والد ایک نیک شخص تھے، جو ہمیشہ نرم لہجے میں قرآن کی آیات سمجھاتے اور نبی کریم ﷺ کی سیرت سناتے۔ لیکن والد کے انتقال کے بعد احمد آہستہ آہستہ غفلت کے راستے پر چل نکلا۔ دنیاوی مصروفیات اور غلط صحبت نے اسے دین سے دور کر دیا۔ ایک دن احمد کے دوستوں نے اسے ایک دعوت پر بلایا۔ وہاں ہنسی مذاق، موسیقی اور غفلت کی باتیں ہو رہی تھیں۔ احمد ہنس تو رہا تھا، مگر دل کے اندر ایک بے چینی تھی۔ اسی لمحے اس کے ذہن میں اپنے والد کا جملہ گونجا: "بیٹا، گناہ وقتی خوشی دے سکتے ہیں مگر دل کو سکون صرف اللہ کی یاد سے ملتا ہے۔" احمد خاموشی سے وہاں سے اٹھا اور باہر آ گیا۔ سرد ہوا چل رہی تھی...

کبھی مایوس مت ہونا اندھیرا کتنا گہرا ہو

Image
https://www.youtube.com/watch?v=KnWK7nejFj0  

کُتّوں کی دُعا

Image
  کُتّوں کی دُعا پاک سر زمین شاد باد پاکستانی قومی ترانے  اور ’’شاہنامہ اسلام‘‘ جیسی مشہور و معروف کتاب کے خالق  ابو الاثر حفیظ جالندھری مرحوم اپنی آپ بیتی بیان فرماتے ہیں  کہ میری عمر بارہ سال تھی ۔میرا لحن داؤدی بتایا جاتا اور نعت خوانی کی محفلوں میں بلایا جاتا تھا۔ اس زمانے میں شعر و شاعری کے مرض نے بھی مجھے آلیا تھا۔ اس لئے اسکول سے بھاگنے اورگھر سے اکثر غیر حاضر رہنے کی عادت بھی پڑ چکی تھی ۔  میری منگنی لاہور میں میرے رشتے کی ایک خالہ کی دُختر سے ہو چکی تھی۔ میرے خالو نے جب میری آوارگی کی داستان سُنی تو سیر و تفریح کے بہانے محترم نے جالندھر سے مجھے ساتھ لیا اور محض سیر و تفریح کا سبز باغ دکھلانے شہر گجرات کے قریب قصبہ جلال پور جٹاں میں پہنچ گئے ۔ اصل سبب مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ہونے والے خُسر اورفی الحال خالُو میرے متعلق اپنے دینی مرشد سے تصدیق کرنا چاہتے تھے کہ وہ بزرگ ان کی بیٹی کی شادی مجھ ایسے آوارہ سے کردینے کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں یہ پُر انوار پیر و مرشد ایک کہنہ سال بزرگ تھے۔ اُن کے اِردگرد مؤدب بیٹھے ہوئے دوسرے شُرفا سے پہلے ہی دن میں نے نعت سنا...

maula ya salliwassalim daiman abadn

Image
https://www.youtube.com/watch?v=JZxBR7F3SPo   https://www.youtube.com/watch?v=JZxBR7F3SPo

کامیاب شوہر

Image
🔹  ایک کامیاب شوہر وہ ہوتا ہے جو اپنی بیوی کو سسرال میں ذلیل نہ ہونے دے،  اور نہ ہی اپنی بیوی کو والدین سے برتر مقام دے۔ 🔹 شوہر کی ذمہ داریاں دونوں طرف ہیں—والدین کے لیے بھی اور بیوی کے لیے  بھی۔ دونوں کے حقوق کا خیال رکھنا ضروری ہے، کسی کے ساتھ زیادتی یا نا  انصافی کیے بغیر۔ 🔹 شوہر کو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کی عزت اور وقار کو والدین کے سامنے  برقرار رکھے، خاص طور پر جب بیوی اچھی ہو اور اس نے کبھی والدین کے ساتھ  بدتمیزی نہ کی ہو۔ بیوی کو نظر انداز کر دینا یا اسے لاوارث چھوڑ دینا درست نہیں۔  والدین کی اطاعت کا مطلب بیوی پر ظلم ہرگز نہیں! 🔹 اگر بیوی اور والدین کے درمیان تعلقات بہتر نہ ہو رہے ہوں اور بار بار مسائل  پیدا ہو رہے ہوں، تو مشترکہ گھر سے علیحدہ ہو جانا بہتر ہوتا ہے تاکہ دونوں رشتوں  میں توازن برقرار رہے اور کسی کو کھونے کا خدشہ نہ ہو۔ 🔹 بیوی پر سسرال کی خدمت فرض نہیں، لیکن والدین کے ساتھ عزت اور ادب  سے  پیش آنا ضروری ہے۔ میرے خیال میں بیوی کا اپنے شوہر کے والدین کا احترام  درحقیقت خود شوہر کا احترام ہے، اور یہ ظا...

نیکـــــــ بختــــــ ماؤں کـــی نیکـــــ بخت اولادیں

Image
  *نیکـــــــ بختــــــ ماؤں کـــی نیکـــــ بخت اولادیں* میں ایک جاننے والے کے گھر گیا تو وہاں ایک بڑا سبق آموز قصہ رونما ہوا جو آپ  کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں...میں ان کے ڈرائینگ روم میں جا کر بیٹھا تو کچن  ڈرائینگ روم کے ساتھ اٹیچ تھا جس کی وجہ سے کچن میں ہونے والی گفتگو کو  تھوڑا غور کرنے سے سنا جا سکتا تھا... دو خواتین گفتگو کر رہی تھیں جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ یہ دونوں اس گھر کی  دلہنیں ہیں....ان دونوں کی گفتگو نے مجھے ایک بہت بڑا سبق سکھایا...ایک خاتون  دوسری سے کہہ رہی تھی کہ تم پر کتنا ظلم ہوتا ہے سارا دن تم سے گھر کے کام  کرواتے رہتے ہیں...  ہر کوئی تمھیں نوکر کی طرح سمجھتا ہے شائد اس لئے کہ تم مڈل کلاس فیملی سے  تعلق رکھتی ہو...اور مجھے دیکھو گھر میں سارا دن رانیوں کی طرح راج کرتی ہوں  کوئی مجھے کچھ نہیں کہتا...  جس کو کام ہوتا ہے وہ تمھیں کہتا ہے...تمھیں ان لوگوں نے گھر کی نوکرانی بنا  رکھا  ہے...تم اپنے شوہر کو کیوں نہیں بتاتی یہ سب ؟ دوسری خاتون نے انتہائی  خوبصورت جواب دیا اس نے کہا...مجھے اس بات پر فخر ...

لوگ کہتے ہے مجاہد بننا آسان ہے

Image
 لوگ کہتے ہے مجاہد بننا آسان ہے                کبھی ان مجاھد کے گھر والوں سے پوچھیے گا  کہ مجاھد کیسے بنتے ہیں کیسے ان کے گھر کے لوگ ان کے جانے بعد زندگی گزار رہے ہوتے ہیں مجاھد کبھی والد کی صورت میں ہوتا ہے  تو کبھی عزیز از جان بیٹے کی صورت میں  کبھی بہنوں کا لاڈلا بھائی  کبھی بھائیوں کا جان سے پیارا بھائی  کبھی بیٹیوں کا مشفق سہارا  اور کبھی دنیا کی تنہائیوں سے لڑتی اولادوں کو پالتی ہوئی اس عظیم عورت کے سر کا تاج ہوتا ہے جو بھری دنیا میں سب کے ہوتے ہوئے تنہا زندگی گزار رہی ہوتی ہے  اس مرد مجاہد کی اولاد کو بیک وقت ماں اور باپ دنوں کا پیار دیتی ہیں جہاں باپ کی ضرورت ہو تو یہ اس مرد مجاھد کی بیوی ایک سائبان کی طرح اپنے بچوں پر سایہ فگن ہوجاتی ہے  اسے دنیا کی ہر سرد و گرم سے بچاتی ہے جہاں ماں کی ضرورت ہو تو اپنی تمام تر ممتا اپنے بچوں پر نچھاور کر دیتی ہے ہمیں میدان میں لڑتے ہوئے مجاھد تو نظر آتے ہیں لیکن کیا ہم نے کبھی یہ بھی سوچا ہے  کہ ان مجاھدین کی گھر والوں کی کیسی عجیب قربانیاں ہیں کہ اپنے سہا...

زندگی

Image
 زندگی اپنی زندگی کو کسی کے لیے عیاں نہ کریں، حسد ہمیشہ وہاں سے آتا ہے جہاں لوگ آپ کے گھر آ کر آپ کے حالات اور دولت کو جانتے ہیں۔ کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا جب تک وہ آپ کے گھر کی تفصیلات نہ جانتا ہو۔ کوئی بھی آپ کے منصوبوں کو ناکام نہیں بنا سکتا جب تک آپ خود اسے اپنا راز نہ بتائیں۔ آپ کا راز آپ کا قیدی ہے، لیکن جیسے ہی آپ اسے کسی کے سامنے ظاہر کرتے ہیں، آپ خود اس کے قیدی بن جاتے ہیں۔ بعض اوقات حسد کرنے والے لوگ مشورے کے پردے میں آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کوئی آپ کے خاندان کے لیے سازش نہیں کر سکتا جب تک وہ آپ کے گھر میں کثرت سے آتا جاتا نہ ہو۔ کوئی بھی آپ کی کمزوریوں کو نہیں جان سکتا جب تک وہ آپ کے قریب نہ رہا ہو۔ ہر عزیز کے لیے بھی ایک حد مقرر کریں۔ یہ توقع نہ کریں کہ کوئی آپ کے راز کو محفوظ رکھے گا، جبکہ آپ خود اسے چھپا نہ سکے۔ یہاں میرا مطلب یہ نہیں کہ آپ لوگوں سے رابطہ ختم کر دیں۔ نہیں، ہرگز نہیں۔ بلکہ یہ کہ آپ حدود کا تعین کریں اور ان حدود کو عبور نہ ہونے دیں۔ اپنی زندگی کو کسی کے لیے مکمل طور پر ظاہر نہ کریں، کیونکہ لوگ کب بدل جائیں، یہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا۔...

انـتـہـائی عـجـیـب واقـعـہ

Image
 *ایــک انـتـہـائی عـجـیـب واقـعـہ* 🍁 ایک عجیب واقعہ سنیے! حضرت عروہ بن الزبیر رحمہ اللہ حضرت اسما بنت ابی بکر الصدیق کے صاحب زادے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے بھانجے ہیں ۔ ان کا ایک عجیب و حیرت انگیز واقعہ کتابوں میں لکھا ہے : وہ یہ کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ خلیفہ بننے سے پہلے کا واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک رات میں اپنی چھت پر سویا ہوا تھا کہ راستے پر آوازیں محسوس کیں اور جھانک کر دیکھا ، تو کیا دیکھتا ہوں کہ شیاطین جوق در جوق آرہے ہیں ؛ یہاں تک کہ میرے مکان کے پیچھے ایک کھنڈر میں جمع ہوگئے ؛  پھر ابلیس بھی آگیا اور اس نے چیخ کر کہا :  ’’ من لي بعروۃ بن الزبیر ؟ ‘‘  ( کون میرے پاس عروہ بن الزبیر کو لائے گا ؟ )  ایک جماعت کھڑی ہوئی اور کہا کہ ہم لائیںگے ، پس گئے اور واپس چلے آئے اور کہا کہ ہم ان پر قادر نہ ہو سکے ، ابلیس نے پھر چیخ کر کہا :  ’’ من لي بعروۃ بن الزبیر ؟ ‘‘  ( کون میرے پاس عروہ بن الزبیر کو لائے گا ؟ )  تو ایک اور جماعت اُٹھی اور کہا کہ ہم لائیں گے اور یہ جماعت بھی جا کر واپس آگئی اور کہا کہ ہم ان پر قادر نہیں ہو...

صاحب اولاد

Image
 بیوی: دروازہ نہیں کھولونگی، اتنی رات کو جہاں سے آرہے ہو وہیں چلےجاؤ. وکیل: دروازہ کھولو نہیں تو نالے میں کود کر اپنی جان دے دونگا. بیوی: مجھے کوئی پرواہ نہیں تمہیں جو کرنا ہے وہ کرو. اس کے بعد وکیل دروازے کے پاس کے اندھیرے حصے میں جاکر کھڑا ہو گیا، اور دو منٹ انتظار کیا، پھر ایک بڑا سا پتھر اٹھایا اور نالے کے پانی میں پھینک دیا. بیوی نے سنا تو فوراً دروازہ کھولا اور نالے کی طرف دوڑی. اندھیرے میں کھڑا وکیل دروازے کی طرف بھاگا اور گھر کے اندر سے دروازہ بند کر لیا. بیوی: دروازہ کھولو، نہیں تو میں چلا چلا کر سارے محلے کو جگا دونگی.  وکیل: خوب چلاؤ، جب تک سارے پڑوسی جمع نہ ہو جائیں، پھر میں ان کے سامنے تم سے پوچھونگا کہ  آدھی رات کو کہاں سے آرہی ہو؟ کالا کوٹ یونہی نہیں پہنا . اکبر الہ آبادی نے صحیح کہا تھا. "پیدا ہوا وکیل تو شیطاں نے یوں کہا لو آج ہم بھی صاحب اولاد ہو گئے" 😄

مسکراہٹ اور خاموشی

Image
 🌸 *مسکراہٹ اور خاموشی* 🌸 کہتے ہیں کہ ایک بوڑھا شخص جس کا اگرچہ دنیا میں کوئی نہ تھا لیکن وہ بدتمیزی، بدزبانی اور بداخلاقی کی وجہ سے مشہور تھا. بڑے گھر میں اکیلا رہنے اور لوگوں کے اس رویہ کی وجہ سے وہ پہلے سے بھی زیادہ غصیلا، چڑچڑا اور بداخلاق ہو گیا تھا۔ ایک دن ایک غریب بچہ جو شہر میں نیا آیا تھا اور کوڑا کرکٹ جمع کرتا تھا۔ اس بوڑھے کے گھر کے سامنے سے گزرا، بوڑھا باغ کی صفائی میں مصروف تھا، بچے نے بوڑھے کی طرف نگاہ اٹھائی اور بےساختہ بوڑھے کو دیکھا کر مسکرایا اور ادب سے سلام کیا۔ بوڑھا شخص جس کی طرف شاید چند سالوں سے کسی نے مسکرا کر نہ دیکھا تھا بہت خوش ہوا ۔ آج بچے کی مسکراہٹ کا قطرہ بوڑھے کے بنجر دل پر آب حیات بن کر گرا اور اس نے بچے کو بلایا اور مسکرانے کی وجہ دریافت کی تو بچہ بولا میری ماں نے کہا ہے کہ اگر زندگی میں کامیاب یونا چاہتے ہو تو ہمیشہ دوسروں کو پہلا تحفہ مسکراہٹ کا دو. مسکراہٹ وہ جنس ہے جس پر آپکا کوئی خرچ نہیں ہوتا لیکن اس کے منافع بہت زیادہ ہوتے ہیں. بوڑھا خوش ھوا اور بچے کو انعام دیا. پھر ہر روز بچہ مسکرا کر بوڑھے کو سلام کرتے ہوئے گزرتا۔ یہاں تک کہ ایک دن بچے...

حقیقت

Image
 اج کل کی تلخ حقیقت  شادی کے کئی سال بعد اٙبا اور بھائی اسکے گھر آرہے تھے، وہ بہت خوش تھی،  کئی پکوان تیار کیے تھے، مشروب بنائے تھے، خوشی سے پھولی نہیں سما رہی تھی،  ﷲﷲ کر کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں...!!!! وہ بڑے شوق سے انکو بیٹھک (ڈرائینگ روم) میں لیکر آئی،  باپ نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا، بھائیوں نے بھی حال چال پوچھا  وہ جلدی سے ٹھنڈے مشروب لے آئی...!!!!  *"ناں پتر "* باپ نے دیکھتے ہی کہا"  ہمارے خاندان میں بیٹیوں کے گھر کا پانی بھی حرام سمجھا جاتا ہے،  اسے واپس لےجا، ہم تو تجھے دیکھنے آئے تھے بس اب چلتے ہیں " یہ کہہ کر ابا اور بھائی واپس چلے گئے  اور  اسے وہ دن یاد آگیا  جب وہ دلہن بنی بیٹھی تھی کمرے میں اس کی سہیلیاں خوش گپیوں میں مصروف اسے چھیڑ رہی تھیں  کہ ابا اور بھائی آگئے تھے...!!!! "دیکھ پتر" ابا نے اس سے مخاطب ہو کر کہا تھا" ہمارے خاندان کی ریت ہے کہ شادی سے پہلے بیٹیاں اپنی جائیداد سے دستبرداری کرتی ہیں  لے پتر تو بھی اس کاغذ پر سائن کردے۔"  اور پھر اس سے دستبرداری کے کاغذات پر دستخط کروا لیے گئے تھے...

"کامیاب عورت کا راز – ایک کہانی جو آپ کی سوچ بدل دے گی"

Image
"کامیاب عورت کا راز – ایک کہانی جو آپ کی سوچ بدل دے گی"  میں نے ایک بار ایک بہت کامیاب خاتون سے ان کی کامیابی کا راز پوچھا۔ وہ مسکرائیں اور مجھ سے کہنے لگیں… "میں نے اس وقت کامیاب ہونا شروع کیا جب میں نے چھوٹی لڑائیاں چھوٹے لوگوں کے لیے چھوڑ دیں۔ میں نے ان لوگوں سے لڑنا چھوڑ دیا جو میری غیبت کرتے تھے… میں نے اپنے سسرال والوں سے لڑنا چھوڑ دیا… میں نے توجہ کے لیے لڑنا چھوڑ دیا… میں نے لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا… میں نے بے حس لوگوں سے اپنے حقوق کے لیے لڑنا چھوڑ دیا… میں نے سب کو خوش کرنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا… میں نے یہ ثابت کرنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا کہ وہ میرے بارے میں غلط تھے…. میں نے ایسی لڑائیاں ان لوگوں کے لیے چھوڑ دیں جن کے پاس لڑنے کے لیے اور کچھ نہیں… اور میں نے اپنے وژن، اپنے خوابوں، اپنے خیالات اور اپنی تقدیر کے لیے لڑنا شروع کیا۔ جس دن میں نے چھوٹی لڑائیوں سے کنارہ کشی اختیار کی، وہ دن میری کامیابی اور سکون کا آغاز تھا۔" کچھ لڑائیاں آپ کے وقت کے قابل نہیں ہوتیں…. سمجھداری سے انتخاب کریں کہ آپ کس کے لیے لڑیں۔ #MotivationalStory #UrduQuo...

دوست کا راز

Image
دوست کا راز  کبھی اپنے دوست کا راز اِدھر اُدھر نہ کرنا 💖 پوری طرح اس پر پابند رہے 🫂 امین بنے 🤝 کسی کی بات پتہ چل جائے ☺️ پھر اس پر ڈیوٹی رکھے 💕 پھر اس کو سنبھال کر رکھے 💝                     ⭐ *یاد رکھنا* ⭐     *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:* 🥰 اگر تم کسی شخص کو رُسوا کرو گے نہ 💦 تو تم ساتھ کمروں میں پیچھے بھی پیٹھے ہوئے 😥 تو اللہ تمہیں وہاں رسوا کر دے گا ❤‍🩹                

*سوچنے پر مجبور کرنے والی باتیں*

Image
 *سوچنے پر مجبور کرنے والی باتیں* ✍🏻 ہم میں سے کِتنے ایسے لوگ ہیں، جو گھر میں سُوئمِنگ پَول چاہتے ہیں،  جب کہ جِن لوگوں کے گھروں میں موجود ہے، وہ بَمَشکِل اُس کا اِستِعمال کرتے ہیں،  وہ لوگ جِنہُوں نے اپنے کِسی عزیز کو کھو دیا ہے،  وہ ہر گھڑی پیاروں کے کھو جانے کا گہرا دُکھ محسوس کرتے ہیں،  جب کہ دُوسرے اپنے زِندہ رِشتہ داروں کے بارے میں اکثر شِکوہ کُناں رہتے ہیں،  جِس کے پاس جِیوَن ساتھی نہیں ہے، وہ شِدَّت سے ایک ہَمسَفَر کی خواہش اور تلاش کرتا ہے،  لیکن جِس کے پاس ایک ساتھی ہے، وہ اُس کی تعریف ہی نہیں کرتا اور اس کی موجودگی کی اہمیت کو تَسلِیم ہی نہیں کرتا،  ایک بُھوکا شخص روٹی کے ایک لُقمے کے عِوَض اپنا سب کُچھ داؤ پر لگا دے گا،  جب کہ جِس کا پیٹ بھرا رہتا ہے، وہ اپنے کھانے کے ذائقے کی شِکایت کرتا رہتا ہے،  جِس کے پاس گاڑی نہیں ہے، وہ ہمیشہ اُس کی تلاش میں رہتا ہے.  اور جِس کے پاس گاڑی ہے، وہ اُس سے بڑی گاڑی کی فِکر میں ہَلکان ہُوا رہتا ہے.    بہتر سے بہترین کی جُستَجُو میں ہمیشہ پَلے باندھنے والی بات یہ ہے کہ، خُوشی ...