لوگ کہتے ہے مجاہد بننا آسان ہے

لوگ کہتے ہے مجاہد بننا آسان ہے کبھی ان مجاھد کے گھر والوں سے پوچھیے گا کہ مجاھد کیسے بنتے ہیں کیسے ان کے گھر کے لوگ ان کے جانے بعد زندگی گزار رہے ہوتے ہیں مجاھد کبھی والد کی صورت میں ہوتا ہے تو کبھی عزیز از جان بیٹے کی صورت میں کبھی بہنوں کا لاڈلا بھائی کبھی بھائیوں کا جان سے پیارا بھائی کبھی بیٹیوں کا مشفق سہارا اور کبھی دنیا کی تنہائیوں سے لڑتی اولادوں کو پالتی ہوئی اس عظیم عورت کے سر کا تاج ہوتا ہے جو بھری دنیا میں سب کے ہوتے ہوئے تنہا زندگی گزار رہی ہوتی ہے اس مرد مجاہد کی اولاد کو بیک وقت ماں اور باپ دنوں کا پیار دیتی ہیں جہاں باپ کی ضرورت ہو تو یہ اس مرد مجاھد کی بیوی ایک سائبان کی طرح اپنے بچوں پر سایہ فگن ہوجاتی ہے اسے دنیا کی ہر سرد و گرم سے بچاتی ہے جہاں ماں کی ضرورت ہو تو اپنی تمام تر ممتا اپنے بچوں پر نچھاور کر دیتی ہے ہمیں میدان میں لڑتے ہوئے مجاھد تو نظر آتے ہیں لیکن کیا ہم نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ ان مجاھدین کی گھر والوں کی کیسی عجیب قربانیاں ہیں کہ اپنے سہا...